ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / تیز رفتار کارکی درخت سے ٹکر؛ درخت اُکھڑگیا : ڈرائیور شدید زخمی

تیز رفتار کارکی درخت سے ٹکر؛ درخت اُکھڑگیا : ڈرائیور شدید زخمی

Mon, 03 Apr 2017 18:25:55    S.O. News Service

یلاپور:3/اپریل(ایس اؤنیوز)تیز رفتار کار اپنا توازن کھو کر درخت سے ٹکرانےکے نتیجے میں نہ صرف کارڈرائیور شدیدزخمی ہوگیا، بلکہ  تیزرفتاری کی وجہ سے درخت بھی جڑ کے ساتھ اُکھڑ گیا۔حادثہ تعلقہ کے ہٹن بائیل دیہات کے قومی شاہراہ پر پیش آیا ہے۔

حادثے میں شدید طور پر زخمی ہونے والے ڈرائیور کی شناخت کا پتہ نہیں چلا ہے، البتہ پتہ چلا ہے کہ کار ہبلی سے یلاپور کی طرف روانہ تھی، مگر تیز رفتاری کی وجہ سے کار کا  توازن کھو کر راستے کنارے درخت سے جاٹکرایا۔ کار کی رفتار کا انداز اسی لگایا جاسکتاہے کہ درخت جڑوں سمیت اکھڑ گیا ہے ، اور ایک درخت درمیان سے کٹ کر گراہے ، ڈرائیور کو سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج  کے بعد ہبلی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ حادثے کو لے کر پولس تھانے میں کوئی کیس در ج نہیں ہواہے۔


Share: